حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( پی ٹی آئی ) : تلنگانہ میں دیہی مجالس مقامی کے انتخابات میں حکمراں ٹی آر ایس نے غیر معمولی طور پر شاندار فتح حاصل کی ہے اور ضلع پرجا پرشید کے تمام 32 صدر نشین کے عہدوں پر ٹی آر ایس کا قبضہ ہوگیا ہے ۔ زیڈ پی پی کے صدور نشین و نائب صدور نشین کے عہدوں کے لیے ہفتہ کو بالواسطہ انتخابات منعقد ہوئے تھے ۔ ضلع پریشدوں کے ارکان اپنے صدور نشین کا انتخاب کرتے ہیں ۔ منڈل پرجا پریشدوں کے صدور نشین کے بالواسطہ انتخابات جمعہ کو منعقد ہوئے تھے ۔ جن میں ٹی آر ایس کو ایم پی ٹی سی کے 5,817 کے منجملہ 3,546 حلقوں میں مثالی کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ کانگریس کو 1,392 اور بی جے پی کو 208 حلقوں میں کامیابی ملی تھی ۔ ٹی آر ایس کو ضلع پریشدوں کے 538 کے منجملہ 449 حلقوں میں کامیابی ملی تھی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی کے تمام ارکان کے علاوہ منڈل پرجا پریشد اور ضلع پریشدوں کے قائدین کو مبارکباد دی جو دیہی مجالس مقامی کے انتخابات میں فاتح کی حیثیت سے ابھرے ہیں ۔ ۔
