حیدرآباد18مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے تین اضلاع کاماریڈی،جنگاوں اورنلگنڈہ میں کمیونٹی پر مبنی پروگرام سیرو۔سروے لینس کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیاگیا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن اور آئی سی ایم آر نے ریاستی حکومت کی کوویڈ ٹیموں کے ساتھ 30دیہاتوں سے 1200نمونے حاصل کئے ۔ہر گاوں سے اوسطا40افراد کے نمونے حاصل کئے گئے ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ ان نمونوں کو چینئی بھیجا جائے گااور نمونے حاصل کرنے کا دوسرا مرحلہ15دنوں کے بعد شروع کیاجائے گا۔اس سروے کے ذریعہ عہدیدار کوویڈ19کی سماجی منتقلی کاجائزہ لینے میں مدد ملے گی۔اس دوران لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ریاست میں آنے والے مائگرینٹس میں کوویڈ19کے بڑھتے ہوئے معاملات پر عہدیدار فکرمند ہیں۔