تلنگانہ کے تین سینئر سیول ججس کا تبادلہ

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ حکومت نے 3 سینئر سیول ججس کے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔ اس سلسلہ میں رجسٹرار جنرل کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے۔ مس کے دیش پانڈے آٹھ ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹرٹ حیدرآباد کا تبادلہ کرکے سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سرویسیس اتھاریٹی عادل آباد مقرر کیا گیا۔ جے وکرم فرسٹ ایڈیشنل سینئر سیول جج ورنگل کا تبادلہ کرکے سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سرویسیس اتھاریٹی نظام آباد مقرر کیا گیا۔ محمد عبدالجاوید پاشاہ سینئر سیول جج جگتیال، کریم نگر کا تبادلہ کرکے سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سرویسیس اتھاریٹی کھمم مقرر کیا گیا۔ مس دیش پانڈے اپنی موجودہ ذمہ داری ساتویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ حیدرآباد کے سپرد کریں گی۔ ساتویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کو آٹھویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جے وکرم اپنی موجودہ ذمہ داری پرنسپال سینئر جج ورنگل کے سپرد کریں گے۔ محمد عبدالجاوید پاشاہ اپنی موجودہ ذمہ داری ایڈیشنل سینئر سیول جج کریم نگر کے حوالہ کریں گے۔