حیدرآباد۔بالائی علاقوں میں ہوئی شدید بارش کے نتیجہ میں تلنگانہ کے جورالہ پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاؤدیکھا گیا جس کے بعد عہدیداروں نے اس پروجیکٹ کے 22دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا۔اس پروجیکٹ میں موجودہ طور پر 1,90,000 کیوزک پانی کا بہاؤ دیکھا گیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 1,62,916کیوزک پانی چھوڑا گیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل آبی سطح 9.657 ٹی ایم سی ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 7.933 ٹی ایم سی ہے ۔اسی طرح ریاست کے اہم ناگرجناساگر پروجیکٹ میں بھی پانی کا شدید بہاؤ دیکھاگیا۔اس کی مکمل آبی گنجائش 590.00فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 561.00فیٹ درج کی گئی۔