حیدرآباد 22 جون ( یو این آئی ) بالائی علاقوں میں بارش سے تلنگانہ کے جورالہ پراجکٹ کی سطح میں اضافہ ہوا ۔اس پراجکٹ کے دروازے کھول کر بڑی مقدار میں پانی سری سیلم ریزروایرمیں چھوڑا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ جورالہ پراجکٹ سے سری سیلم پراجکٹ میں60587 کیوزک پانی چھوڑا گیا۔سری سیلم پراجکٹ کی موجودہ سطح 854.20 فیٹ ریکارڈ کی گئی ، جبکہ اس کی مکمل گنجائش 885 فیٹ ہے۔حکام کا اندازہ ہے کہ آئندہ دنوں پانی کی سطح مزید بلند ہو سکتی ہے ۔ دونوں کناروں (دائیں اور بائیں) پر احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔