تلنگانہ کے حساس علاقہ بھینسہ میں گنیش مورتیوں کا وسرجن آج

   

بلدیہ اورپولیس کے سخت انتظامات ‘علاقہ پولیس چھاونی میں تبدیل ‘تمام ترانتظامات مکمل

بھینسہ 3 ؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کا حساس مقام تصور کیے جانے والے بھینسہ شہر میں گنیش مورتیوں کا نو روزہ اتسو تقریب بروز جمعرات یعنی آج اختتام ہوگا اور وسرجن جلوس نکالا جائیگا اور مورتیوں کا نمرجن شہر کے گڈنا واگو پراجکٹ پر کیا جائیگا جہاں بلدیہ کی جانب سے انتظامات کو قطعیت دی گئی ہے وسرجن جلوس کے پْرامن اختتام کے لی?ے پول?س کی جانب سے سخت بندوبست کرتے ہوئے بھینسہ کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا جارہا ہے اور گنیش جلوس گذرنے والے راستوں پر موجود مساجد جن میں مسجد پنجہ شاہ ، مسجد محمد علی خان ، مسجد مشائخ ، مسجد درگاہ شریف ، گجری علاقہ میں واقع بزرگان دین کی مزار کے علاوہ مسلم مجاہدین آذادی مولانا آذاد ، شہید ٹیپوسلطان کی تصاویر کو عارضی اور احتیاطی طور پر محکمہ بلدیہ کی جانب سے پلاسٹک کور سے ڈھانکا جارہا ہے اور گنیش وسرجن جلوس گذرنے والے مسلم اکثریتی علاقوں میں بیریگٹس اور لکڑیوں کے ذریعہ ناکہ بندی کیجارہی ہے بھینسہ ایڈیشنل ایس پی اویناش کمار آئی پی ایس نے میڈیا کو بتایا کہ بھینسہ تقریبا ایک سو چالیس گنیش مورتیوں کے وسرجن جلوس کے لیے ضلع نرمل ایس پی جانکی شرمیلا آئی پی ایس کی نگرانی میں ایک ایڈیشنل ایس پی ، دو اے ایس پیز ، 12 سرکل انسپکٹران ، 20 سب انسپکٹران کے علاوہ چھ سو پولیس عملہ جس میں سادہ لباس پولیس ، خواتین پولیس ، اے آر جوان ، سیکنڈ بٹالین پولیس جوان تعینات رہینگے انھوں نے مزید کہا کہ چھ پولیس سیکٹرس ، پٹرولنگ ٹیمیں ، موبائل ٹیمیں ، پوشنگ ٹیمیں ، وجرا گاڑی ، ڈاک اسکواڈ ، بم اسکواڈ ، کیو آر ٹی ٹیم ، تیس روف ٹاپ ٹیمیں ، ڈرون کیمروں ، ویڈیو گرافکس ٹیم ، ریاپڈ ایکشن فورس کے علاوہ شہر میں نصب کردہ ایک سو بیس سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ گنیش جلوس گذرنے والوں راستوں پر مزید پچاس سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے ذریعہ کنٹرول کمانڈ روم میں شہر کے حالات پر کڑی نظر رکھی شہر میں پولیس کی طلایہ گردی جاری ہے اور شہر کے داخلی راستوں و حساس علاقوں میں پولیس چیکنگ کے ذریعہ بندوبست کیا جارہا ہے اور کہا کہ شہر کے مارکیٹ و کاروباری اداروں کو دن کے وقت بارہ بجے بند کرنے کی دکانداروں سے اپیل کی انھوں نے تمام شہریوں سے امن و امان کی برقراری کے لیے پولیس کا مکمل تعاون کرنے اور کسی بھی افواہوں ہر گز یقین نہ کرنے کی اپیل کرنے اپیل کی اور کہا کہ وسرجن جلوس کے دوران کسی بھی قسم کی شرانگیزی کے علاوہ اشتعال انگیزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا کیونکہ وسرجن جلوس کو گذشتہ کی طرح پرامن ماحول میں پولیس احکامات کے مطابق منانے کی اپیل کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی کرنے کا انتباہ دیا علاوہ ازیں بھینسہ ٹاون سرکل انسپکٹر آف پولیس جی گوپی ناتھ نے شہر کے دونوں طبقات کے ذمہ داران جن میں ہندو اتسو کمیٹی کے علاوہ مسلم ذمہ داران ، مساجد کمیٹی کے صدور اور آئیمہ کو علحدہ علحدہ پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے گنیش وسرجن جلوس کے پرامن اختتام کے لیے محکمہ پولیس کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔