حیدرآباد۔/18 اپریل، ( سیاست نیوز) حج 2023 کے عازمین حج کیلئے خادم الحجاج کا انتخاب 19 اپریل کو ہوگا۔ صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم 2 بجے دن حج ہاوز میں قرعہ اندازی کا آغاز کریں گے۔ خادم الحجاج کے طور پر خدمات انجام دینے 160 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 110 کو درست قرار دیا گیا۔ ہر 300 عازمین کیلئے ایک خادم الحجاج کا انتخاب کیا جاتا ہے۔