حیدرآباد۔ 29 ڈسمبر (پریس نوٹ) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں جمعرات 30 ڈسمبر کو بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ریاست کے اقل ترین درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ آئندہ دو دنوں کے دوران شمالی تلنگانہ کے کئی اضلاع میں ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ جمعرات کو شمالی تلنگانہ کے بعض اضلاع میں بارش کا امکان ہے جبکہ جمعرات کے بعد ریاست کا موسم خشک رہے گا۔