تلنگانہ کے ذخائرآب کو سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی دینے کا منصوبہ

   

ریاست میں تین کروڑ سیاحوں کی آمد، اسمبلی میں ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا بیان
حیدرآباد۔10۔ مارچ (سیاست نیوز) وزیر سیاحت سرینواس گوڑ نے کہا کہ ریاست میں سیاحتی مقامات میں اضافہ اور ان کی ترقی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ ریاست کے آبپاشی پراجکٹس کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے سے متعلق سوال پر وزیر سیاحت نے بتایا کہ سرلا ساگر اور کوئل ساگر پراجکٹس کو سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ دیگر ممالک کی طرح آبپاشی پراجکٹس کے قریب سیاحتی سرگرمیوں کو ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئل ساگر کے علاقہ میں 8 کروڑ 30 لاکھ کے خرچ سے سیاحتی سرگرمیوں کے آغاز کی تجویز ہے۔ مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ کے علاوہ اطراف کے علاقوں کی ترقی کا منصوبہ ہے۔ وزیر سیاحت نے کہا کہ تلنگانہ کی غیر معمولی تاریخ ہے۔ کئی علاقوں میں تاریخی عمارتیں سیاحوںکی توجہ کا مرکز ہیں۔ ذخائر آب اور جنگلاتی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں 14.69 فیصد سیاحت میں اضافہ ہوا ہے۔ سابق میں 70 لاکھ سیاح تلنگانہ کا دورہ کرتے تھے لیکن تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد کورونا کی صورتحال سے قبل تین کروڑ سیاحوں نے ریاست کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعمیر کردہ ذخائر آب کو سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی دی جائے گی ۔ کوئل ساگر میں 17 مارچ سے کشتی رانی کی سہولت شروع کی جارہی ہے۔ سوما سیلا ذخیر آب کے قریب عصری کارٹیجس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ بکنگ کیلئے ایک ماہ قبل رجوع ہونے کی ضرورت ہے۔ ر