تلنگانہ کے ’ رابن ہوڈ‘ کی بہار میں مقبولیت، منفرد ٹوپی توجہ کا مرکز

   

حیدرآباد۔/31 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے ’’ رابن ہوڈ ‘‘ نے بہار میں اپنی مقبولیت ثابت کردی ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ایک روزہ دورہ پر بہار پہنچے تو وہ اپنے سر پر رابن ہوڈ طرز کی ٹوپی پہنے ہوئے تھے۔ ہالی ووڈ کے کردار رابن ہوڈ کو اسی طرح کی ٹوپی میں دیکھا جاتا ہے۔ اس ٹوپی کو چیف منسٹر نے حالیہ عرصہ میں عام جلسوں سے خطاب کے موقع پر بھی پہننا شروع کردیا۔ اسی ٹوپی کے ساتھ کے سی آر نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو سے ملاقات کی اور امدادی چیکس تقسیم کی تقریب میں بھی ٹوپی کے ساتھ موجود رہے۔ ٹی آر ایس کے حلقوں میں کے سی آر کو تلنگانہ کا ’ رابن ہوڈ ‘ کہا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ منفرد ٹوپی کے سی آر کیلئے نیک شگون ثابت ہوتی ہے۔ بہار کے دورہ کے موقع پر کے سی آر کی یہ ٹوپی قائدین اور عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ر