تلنگانہ کے سرکاری محکمہ جات میں سب سے زیادہ بدعنوانی محکمہ مال کے ملازمین میں، اینٹی کرپشن بیورو کی رپورٹ

   

اینٹی کرپشن بیورو کے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق تلنگانہ کے سرکاری محکمہ جات کے ملازمین میں سب سے زیادہ کرپشن محکمہ مال کے ملازمین میں پایا گیا۔ سال 2019 ء میں اینٹی کرپشن بیورو نے kohko غیرقانونی اثاثہ جات رکھنے کے معاملوں میں جتنے کیس درج ہیں ان میں زیادہ تعداد محکمہ مال کے عہدیداروں کے خلاف کئے گئے کیسیس ہیں۔ اس کے بعد بدعنوانیوں کے زیادہ کیسیس محکمہ بلدی نظم و نسق اور محکمہ داخلہ کے عہدیداروں کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔