حیدرآباد 11دسمبر (یو این آئی) سدی پیٹ ضلع کے اے ناگاراجو کو حال میں برطانیہ کے دارالامرا (ہاؤس آف لارڈس ) رکن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ہاؤس آف لارڈس ارکان کو برطانوی بادشاہ وزیر اعظم کی سفارش پر نامزد کرتے ہیں ۔ اس کیلئے سیاسی جماعتیں، آزاد کمیٹیاں اور عوام بھی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ نامزدگی میں مہارت، تجربہ اور ملک کی خدمت کو بنیادی معیار کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔ برطانوی پارلیمنٹ کے اس اعلیٰ ایوان کا بنیادی کام قوانین سازی، حکومت کی نگرانی اور اہم امور پر بحث کرنا ہے ۔ بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی آر نے سوشل میڈیا پرناگاراجو کو مبارکباد دی اور کہا کہ برطانیہ کے بادشاہ کے ذریعہ ہاؤس آف لارڈس میں نامزدگی پر ناگراجو کو دلی مبارکباد۔
