حیدرآباد۔ دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی ہند سے آرہی سرد ہواؤں کے سبب دونوں تلگو ریاستوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے ۔ وشاکھا پٹنم کے ایجنسی علاقہ لمبا سنگی، منی مالورو ،چنتا پلی، پاڈیرو اور اراکو میں درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی۔اعظم ترین درجہ حرارت 12.7ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں درج کیاگیا جبکہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں درجہ حرارت 15.1ڈگری سلیسس درج کیاگیا۔