تلنگانہ کے ضلع ملگو میں انکاؤنٹر ، 7 نکسلائیٹس ہلاک

   

حیدرآباد۔ یکم ؍ ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ملگو ضلع کے اٹیور ناگارام علاقہ میں آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں بھاری انکاؤنٹر ہوا جس میں 7 ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایٹور ناگارم کے جنگلاتی علاقہ میں ماؤنوازوں کی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر تلنگانہ گرے ہاؤنڈز اور اینٹی ماوسٹ اسکواڈ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ماؤنوازوں کا انکاؤنٹر کیا۔ تلنگانہ گرے ہاؤنڈز اور اینٹی ماؤسٹ اسکواڈ جب جنگلاتی علاقہ میں داخلہ ہوا تو ماؤنوازوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں انہیں بھی فائرنگ کرنی پڑی۔ دونوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 7 ماؤسٹ ہلاک ہوئے جن میں اہم لیڈرس بھی شامل تھے۔ ہلاک ہونے والے ماؤسٹوں لتشٹ ٹماب، نرسم پیٹ ایریا کمیٹی سکریٹری 35 سالہ جس کے پاس سے اے کے 47 رائفل ملی، ملیا 43 سالہ اے کے 47 ، ایم دیوی 22 سالہ G.3 رائفل، کشور 22 سالہ رائفل اور کامیش 23 سالہ SBBL کے پاس بندوق پائے گئے۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی کہ اس واقعہ میں کیا ہوا ہے۔ 22 نومبر کو بھی چھتیس گڑھ کے علاقہ میں ایک انکاؤنٹر میں 10 ماؤنواز مارے گئے تھے۔ ایٹور ناگارام انکاؤنٹر میں مزید آٹھ ماؤنواز فرار ہونے میں کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کے سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی لی جارہی ہے۔ ماؤسٹوں کی جانب سے کسی بھی جوابی کارروائی کی کوشش کا مقابلہ کرنے کے لئے پولیس تیار ہے۔ آج کے انکاونٹر کے بعد مقامی عوام میں دہشت پھیلی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے چوکسی کو بڑھا دیا ہے اور نیشنل ہائی وے پر بڑے پیمانے پر گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ مختلف ایجنسیاں بھی چوکس ہوگئی ہیں۔ فرار ہونے والے ماؤسٹوں کی تلاش کو مسلسل جاری رکھا جارہا ہے اور انہیں بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور اگر ماؤنوازوں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی تو پولیس بھی اپنی جوابی کارروائی کرسکتی ہے۔ ش