تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں شیر کے پنجوں کے نشانات سے سنسنی

   

حیدرآبادیکم دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں شیر کے پنجوں کے نشانات سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے دیوینی گُٹہ علاقہ میں شیر کے پنجوں کے یہ نشانات دیکھے گئے۔ بتایاجاتا ہے کہ رینی گوڑم جنگلاتی علاقہ سے شیر انسانی آبادی میں آیا۔اس بات کی اطلاع مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کو دی جس کے بعد عہدیدار وہاں پہنچے اور پنجوں کے نشانات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ رات کے وقت گھروں سے نہ نکلیں اور اپنے مویشیوں کو شیڈس میں روشنیوں میں رکھیں۔