حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ میں آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔آج صبح تقریبا9.40بجے صبح اچانک یہ جھٹکے ضلع کے اوٹکور، نیدوگورتی، چنا پورلا، پداجاترم اور دیگر مواضعات میں محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ خوف کے عالم میں اپنے مکانات سے نکل پڑے ۔مقامی افراد نے کہا کہ صرف دوسکنڈس کے لئے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔اس بات کی اطلاع نیشنل جیوفزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے عہدیداروں کو دی گئی جو اس علاقہ میں زمین کی کیفیت پر نظررکھے ہوئے ہیں۔