تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 3مزدور جھلس گئے

   

حیدرآباد، 26ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ورنگل اربن ضلع کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ کا واقعہ پیش آیا۔ ورنگل کے رامپور صنعتی علاقہ کی وجرا میٹرکس اینڈ ٹولس فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس میں تین ملازمین زخمی ہوگئے ۔ ان میں 19سالہ پرینکا’ 40سالہ سوروپا اور38سالہ رجیتا شامل ہیں۔شدید طورپر جھلسنے پرپرینکا کو ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا گیاجب کہ سوروپا اور رجیتاکو صوبیداری علاقہ کے دوسرے اسپتال لے جایا گیا۔