تلنگانہ کے ضلع کھمم کے منوگورو ڈپو میں آرٹی سی بس میں آگ کا واقعہ

   

حیدرآباد،6 نومبر(سیاست نیوز)تلنگانہ کے ضلع کھمم کے منوگورو ڈپو میں آرٹی سی بس میں آگ کا واقعہ پیش آیا۔منگل کی شب بس میں آگ کو دیکھ کر ڈپو کے اسٹاف نے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو اس بات کی اطلاع دی جنہوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔اس واقعہ میں اس ایکسپریس بس کا سامنے کا حصہ جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔اسی دوران ڈپو کے عہدیداروں اور پولیس نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا تاہم ڈپو اسٹاف نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی۔