تلنگانہ کے طالبعلم کی کینڈا میں خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد- تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے کینڈا میں خودکشی کرلی۔اس طالب علم جس کی شناخت ضلع نلگنڈہ کے دنڈی منڈل کے آکوتوٹاپلی گاوں کے رہنے والے پراوین کمار کے طور پر کی گئی ہے ، نے ایک اونچی عمارت کی چھت سے کود کرخودکشی کرلی۔اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔وہ اعلی تعلیم کے لئے 2015میں بیرون ملک گیا تھا۔اس نے آج صبح یہ انتہائی اقدام کیا۔