تلنگانہ کے عادل آباد میں درجہ حرارت42.3ڈگری درج

   

حیدرآباد۔ 17اپریل (یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران بعض اضلاع کے چند مقامات پر ہلکی تا طوفانی ہوائیں 30 تا 40 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ اسی عرصہ کے دوران ہلکی تااوسط یا پھرگرج وچمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پربارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت42.3ڈگری سلسیس ضلع عادل آباد میں درج کیاگیا۔ریاست کے دیگر مقامات پر بھی گرمی کی شدت برقرار ہے ۔