تلنگانہ کے لئے جامع زرعی پالیسی پر زور

,

   

زرعی افسران اور کسانوں سے ویڈیو کانفرنس کرنے کے سی آر کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 10 ؍ مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے زرعی شعبہ کو فائدہ مند بنانے کے مقصد سے متعلقہ عہدیدارو ں کو ریاست کے لئے ایک جامع زرعی پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ (کے سی آر) چاہتے ہیں کہ کسانوں کے رویہ میں تبدیلی لائی جائے اور انہیں یہ ترغیب دی جائے گی کہ ان فیصلوں کی کاشت پر توجہ مرکوز کریں جن کی مارکٹ میں بہت زیادہ مانگ ہوتی ہے ۔ اور ایسی فصلیں اگائیں جو عوام کی غذائی عادات سے ہم آہنگ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نہ صرف تمام زرعی افسران ‘ رعیتوبندھو سمیتیوں اور خود کسانوں سے بہت جلد بات چیت کریں گے ۔ چیف منسٹر نے ہفتہ کی شام محکمہ زراعت کے مختلف امور و مسائل پر جائزہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ یہ اجلاس رات دیر گئے جاری رہا جس میں وزیر زراعت نرجن ریڈی ‘ وزیر سیول سپلائیز جی کملاکر اور دیگر کئی عہدیداروں نے شرکت کی ۔