حیدرآباد: 18 جولائی (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ کے لیے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرس اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرس کا تقرر عمل میں لایا ہے۔ اس سلسلہ میں دو علیحدہ اعلامیے جاری کئے گئے۔ 119 اسمبلی حلقہ جات کے لیے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرس کے تقررات کئے گئے جو فہرست رائے دہندگان کی تیاری اور رائے دہندگان کی شمولیت کے کام کی نگرانی کریں گے۔ ریاست کے 33 اضلاع کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرس کا تقرر کیا گیا۔ ہر ضلع کے ضلع کلکٹر کو ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر مقرر کرکے انہیں انتخابی ذمہ داریاں الاٹ کی گئیں۔ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرس کے طور پر اسمبلی حلقہ جات کیلئے ریونیو ڈیویژنل آفیسرس، ایڈیشنل کلکٹر، سب کلکٹر اور اسپیشل ڈپٹی کلکٹر کے علاوہ کمشنر میونسپل کارپوریشن رتبے کے عہدیداروں کو تقرر کیا گیا۔ر