حیدرآباد۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کی مہم کے لیے آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے اسٹار کیمپینرس کی فہرست کو قطعیت دی ہے۔ 40 رکنی اسٹار کیمپینرس میں قومی قائدین کے علاوہ ریاستی قائدین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسٹار کیمپینرس میں صدر کانگریس راہول گاندھی، یو پی اے کی صدرنشین سونیا گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد، لوک سبھا قائد اپوزیشن ملکارجن کھرگے کے علاوہ وی نارائن سوامی، اشوک چووان، جی پرمیشور، شریمتی میرا کمار، جیوتر آدتیہ سندھیہ، سلمان خورشید، جئے رام رمیش، سدارامیا، ڈی کے شیواکمار، ایس جئے پال ریڈی، آر سی کنتیا، سرینواسن کرشنن، سلیم احمد، بی ایس بوس راجو، این اتم کمار ریڈی، ملو بھٹی وکرامارکا، ایم ششیدھر ریڈی، محمد اظہر الدین، وجئے شانتی، کے جانا ریڈی، مدھو یاشکی گوڑ، دامودر راج نرسمہا، محمد علی شبیر، راملو نائک، ریونت ریڈی، رینوکا چودھری، وی ہنمنت رائو، پی سدھاکر ریڈی، نوجوت سنگھ سدھو، نتن راوت، ندیم جاوید، نغمہ مرارجی، خوشبو، انیل تھامس اور کیپٹن پروین داور شامل ہیں۔