تلنگانہ کے متحدہ ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت15ڈگری درج

   

حیدرآباد25نومبر(یواین آئی) عادل آباد میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے ۔ ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت15ڈگری درج کیاگیا جس کے نتیجہ میں صبح دس بجے تک بھی لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔ کوٹالہ منڈل میں کہر دیکھی جا رہی ہے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ گاڑی سوار گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس کو کھول کر گاڑیاں چلانے پر مجبور ہیں۔