حیدرآباد۔12 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے باشندے کیلئے متحدہ عرب امارات سے بون میرو ٹرانسپلانٹ کروانے کے لئے خصوصی پرواز کا انتظام کیا گیا ہے۔ ابوظہبی میں ہندوستان کے سفارتخانہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ بوجنامسوری خوش ہیں کہ وہ ہندوستان میں بون میرو کے علاج کے لئے ایک خصوصی طیارے اے 1920 کے ذریعہ ابو ظہبی سے حیدرآباد کا سفر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ان کے محفوظ سفر اورجلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔ مسوری جو 20 سال سے ابوظہبی میں کام کر رہے ہیں انہوں نے خصوصی طیارے کے ذریعہ بغرص علاج حیدرآباد کے سفر کے متعلق کہا ہیکہ 2016 سے مجھے پلیٹلیٹ کی کم تعداد کا مسئلہ درپیش ہے۔