تلنگانہ کے منفرد اسکیمات ملک میں مثالی

   

سدی پیٹ میں شادی مبارک چیکس کی تقسیم ، ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سدی پیٹ : ملک کی کسی بھی ریاست میں شادی مبارک و کلیان لکشمی جیسی اسکیم نہیں جوکہ صرف ریاست تلنگانہ میں ہے، جس کے باعث غریب خاندان کی لڑکیوں کی آسانی سے شادیاں انجام پارہی ہیں ۔ ان خیالات کااظہار وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے آج اپنی رہائش گاہ سدی پیٹ میں کلیان لکشمی و شادی مبارک چیکس تقسیم کے دوران کیا ۔ وہ آج حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کے اربن منڈل حدود کے 142 افراد میں 7 کروڑ 42 لاکھ 41 ہزار 501 روپئے کے چیکس تقسیم کئے ۔ مابعد وزیر ہریش راؤ نے بات کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ کے سی آر غریب ماں باپ کے بوجھ کو کم کرنے کی غرض سے شادی مبارک و کلیان لکشمی اسکیم کا احیاء کرتے ہوئے اس کے تحت ہر لڑکی کی شادی مںے فی کس 1 لاکھ 116 روپئے عنایت کررہے ہیں جس کی وجہ سے غریب ماں باپ کا بوجھ کافی ہلکا ہورہا ہے ۔ نیز ہر لڑکی کے والدین کافی خوش ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کی منفرد اسکیم سارے ملک میں بے مثال ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر فلاحی و ترقیاتی اسکیمات کی نظیر سابقہ حکومتوں میں کہیں نہیں ملتی جو ٹی آر ایس حکومت کے دور حکمرانی میں ہیں۔ انھوں نے استفادہ کنندگان کو ہدایت دی کہ وہ فوری حاصل شدہ چیکس اپنے بینک کھاتہ میں جمع کروائیں ۔ اس تقسیم پروگرام میں سوڈا صدرنشین رویندر ریڈی ، سابقہ صدرنشین بلدیہ راج نرسو ، سوڈا ڈائرکٹر وینو گوپال ، سدی پیٹ اربن تحصیلدار وجئے و دیگر موجود تھے ۔