تلنگانہ کے مڈمانیر ڈیم کے دروازے کھول دیئے گئے

   

حیدرآباد : تلنگانہ کے مڈمانیر ڈیم کے دروازے کھولتے ہوئے پانچ کو نچلے حصہ میں چھوڑا گیا۔لوور مڈمانیر سے تقریبا 6300کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔گائتری پمپ ہاؤز سے 6300کیوزک پانی کا بہاو اس پروجیکٹ میں آنے کے بعد محکمہ آبی وسائل کے عہدیداروں نے اتنا ہی پانی جمعہ کی شب پانچ دروازے کھولتے ہوئے چھوڑا۔اس پروجیکٹ کی مکمل آبی سطح 27.5ٹی ایم سی ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 12.85ٹی ایم سی ہے ۔پروجیکٹ کے عہدیدار، اس میں پانی کے بہاو کی بنیاد پر مزید پانی چھوڑنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔دوسری طرف پریماوتی پمپ ہاؤز (گولی گوڑہ پمپ ہوز)سے کالیشورم پروجیکٹ کے پانی کو سری پدایلم پلی ریزروائر میں لفٹ کروانے کا کام شروع کردیاگیا ہے ۔اسی دوران ایلم پلی ریزروائر سے نندی میڈارم ریزروائر کو 9450کیوزک پانی لفٹ کروایاگیا۔نندی پمپ ہاؤز کی تین موٹرس کا استعمال کیاجارہا ہے تاکہ پانی کو لفٹ کروایاجائے اور اس کو نندی ریزروائر میں چھوڑاجائے ۔ہر موٹر 3150کیوزک پانی کو لفٹ کروارہی ہے ۔اسی مقدار میں پانی راماڈگو منڈل کے لکشمی پور کے قریب تعمیر کردہ گائتری پمپ ہاؤز کو منتقل کیاجارہا ہے ۔گذشتہ چند دنوں کے دوران آبگیر علاقوں میں بارش کے مسلسل بارش کے سبب یلم پلی پروجیکٹ میں پانی کی سطح 9ٹی ایم سی ہوگئی ہے ۔اس پروجیکٹ کی مکمل سطح 20ٹی ایم سی ہے جبکہ اس میں موجودہ طورپر 9.2ٹی ایم سی پانی دستیاب ہے ۔