تلنگانہ کے میڈی گڈہ لکشمی بیاریج سے پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد10جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کے میڈی گڈہ لکشمی بیاریج سے پانی چھوڑاگیا۔ جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے کالیشورم کے قریب پرانہیتا ندی میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے ۔ گوداوری پشکر گھاٹوں کے قریب پانی 9.9 میٹر کی سطح تک بہہ رہا ہے ، جس سے علاقہ میں خطرہ کا ماحول پیدا ہو رہا ہے ۔میڈی گڈہ لکشمی بیاریج کو بھی پانی کا شدید دباؤ جھیلنا پڑ رہا ہے ، جس کے نتیجہ میں حکام نے 85 دروازوں کو اٹھا کر پانی کو چھوڑنا شروع کیا ۔ بیاریج میں 5 لاکھ 25 ہزار کیوزک دیکھاگیا جس کے بعد اتنا ہی چھوڑاگیا۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی کناروں سے رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے چوکس رہیں۔