حیدرآباد 15 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میں اے آئی سی سی کے نئے انچارج سکریٹری منصور علی خاں آج حیدرآباد پہنچے۔ ایرپورٹ پر صدر ضلع کانگریس خیریت آباد روہن ریڈی ، جنرل سکریٹری پردیش کانگریس فہیم الدین اور دیگر نے استقبال کیا ۔وہ سابق مرکزی وزیر رحمان خاں کے فرزند ہیں۔ ہائی کمان نے منصور علی خاں کے علاوہ پی سی وشنو ناتھ کو تلنگانہ میں اے آئی سی سی انچارج سکریٹری مقرر کیا ۔ وہ کیرالا اسمبلی میں کانگریس کے رکن ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں سکریٹریز کل اپنے عہدوں کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ر