تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی کے انتخاب پر تجسس

   

حیدرآباد۔ 21 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ڈی جی پی ڈاکٹر جیتندر جاریہ ماہ کے آخر میں ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔ ریاست میں نئے ڈی جی پی کو لے کر کافی بحث ہورہی ہے کہ اگلا ڈی جی پی کون ہوگا۔ اس دوڑ میں اب تک شیودھر ریڈی انٹلیجنس ڈی جی 1994ء بیاچ کے علاوہ حیدرآباد کمشنر سینئر آئی پی ایس آفیسر سی وی آنند اور شکھا گوئل شامل ہیں۔ ڈی جی پی کی حیثیت سے شیودھر ریڈی کا انتخاب کیا جاتا ہے تو سی وی آنند کا سٹی کمشنر کو ویجیلنس ڈی جی کی حیثیت سے انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ ڈی جی پی کی دوڑ میں روی گپتا 1990 بیاچ، ڈاکٹر سومیا مشرا 1994 بیاچ، شکھا گوئل 1994 بیاچ شامل ہیں۔ دسہرہ کے موقع پر نئے ڈی جی پی کا اعلان ہونے کی اُمید کی جارہی ہے۔ ش