تلنگانہ منصوبہ بندی کے نائب صدر بی ونود کامرکزی وزیر دفاع راجناتھ کو مکتوب
حیدرآباد ۔ 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) نائب صدر تلنگانہ منصوبہ بندی کمیشن بی ونود کمار نے مرکزی وزیردفاع راجناتھ سنگھ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے نام سے آرمی رجمینٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ ایکس سرویس مین اسوسی ایشن کے نمائندوں نے ونود کمار سے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ انڈین آرمی میں تین نئے بٹالین تشکیل دیئے جارہے ہیں۔ تلنگانہ کے نام رجمینٹ تشکیل دینے کیلئے مرکزی وزیردفاع سے نمائندگی کرنے کی اپیل کی۔ ان نمائندوں نے بتایا کہ ماضی میں حیدرآباد کے نام سے 19 ویں برٹش انڈین آرمی رجمینٹ موجود تھی۔ پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں حیدرآباد کی آرمی نے حصہ لیا تھا۔ مکتوب میں ونود کمار نے مرکزی وزیردفاع کو بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد۔ سکندرآباد کے شہروں نے انڈین آرمی کیلئے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہے۔ جنگ کے میدان میں اہم رول ادا کرنے میں ان دونوں شہروں کی تاریخ ہے۔ سکندرآباد کنٹومنٹ علاقہ میں بھاری تعداد میں اراضیات موجود ہیں۔ حال ہی میں کرنل سنتوش بابو نے انڈین آرمی کیلئے اپنی جان کی قربانی دی ہے۔ ملک کے مختلف ریاستوں، علاقوں اور طبقات کے نام پر آرمی میں رجمینٹس موجود ہیں۔ ہریانہ میں جاٹ رجمینٹ جموں و کشمیر میں جموں اینڈ کشمیر رائفلس، رجمینٹ، راجستھان میں راج رائفلس، راجپوت، جاٹ رجمینٹس بہار میں بہار رجمینٹ، مہاراشٹرا میں مراٹھا، ماہار رجمینٹس، آسام میں آسام، ناگا رجمینٹس موجود ہیں۔ تاہم تلنگانہ، آندھراپردیش، کرناٹک، کیرالا، ٹاملناڈو ریاستوں پر مشتمل مدراس رجمینٹ ہی ہے۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے تلنگانہ کے نام سے علحدہ رجمینٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ ن