تلنگانہ کے ناگرجناساگر پراجکٹ میں پانی کے بہاؤ میں کمی

   

حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے ناگرجناساگر پراجکٹ میں پانی کے بہاو میں بتدریج کمی درج کی جارہی ہے ۔بالائی علاقوں سے ناگرجناساگر میں 63,221 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد حکام نے اس کے چار دروازے اٹھاتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔اس پراجکٹ سے جملہ 82,442 کیوسک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔ پراجکٹ کی مکمل سطح آب 590فیٹ کے برخلاف موجودہ طورپر589 فٹ درج کی گئی ہے ۔ دریں اثنا، سری سیلم پراجکٹ میں پانی کا بہاؤ جاری ہے ۔ اس پراجکٹ میں 1,39,975 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد 1,18,997 کیوسک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔ اس پراجکٹ میں پانی کی مکمل گنجائش 215 ٹی ایم سی کے برخلاف 213 ٹی ایم سی درج کی گئی ہے ۔