حیدرآباد 3مئی(یواین آئی) تلنگانہ میں آئندہ پانچ دنوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں اگلے پانچ دنوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔محکمہ کے بلیٹن میں بتایا گیا کہ آئندہ سات دنوں میں ریاست کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے ۔آئندہ دو دنوں میں درجہ حرارت میں بھاری کمی یا زیادتی کا امکان نہیں، تاہم اس کے بعد درجہ حرارت میں معمولی کمی واقع ہو سکتی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے بعض مقامات پر بارش ہوئی ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 42.4 ڈگری نظام آباد میں ریکارڈ کیا گیا۔