تلنگانہ کے نوجوانوں کو 9 سال سے ملازمت کا انتظار

   

کے سی آر حکومت کو رد کرنے عوام سے خواہش، گندھاری میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا ، ریونت ریڈی کا خطاب

یلاریڈی /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی صدر کانگریس ریونت ریڈی کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل گندھاری میں دوسرے دن بھی جاری رہی ۔ انہوں نے منڈل کے جواڑی علاقہ سے گندھاری تک پیدل یاترا کی اور منڈل مستقر کے شیواجی چوک کے پاس بیروزگاری پر بھوک ہڑتال کرتے ہوئے 11 بجے تا شام 6 بجے بیٹھے رہے ۔ ایم ایل سی جیون ریڈئ سابق ریاستی وزْر محمد علی شبیر نے صدر پردیش کانگریس کمیٹی کو شربت پلاتے ہوئے ہڑتال کا اختتام کیا ۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے اپنے خطاب میں ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امتحانی پرچوں کا افشاہ حکومت کی مکمل ناکامی کی دلیل ہے ۔ امتحان کو منسوخ کریدنا کافی نہیں ہے ۔ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں کو کے سی آر کی حکومت کو رد کرنے کیلئے اُٹھ کھڑے ہونے کا مشورہ دیا ۔ علحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران کئی نوجوانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور یہی نوجوان طلبہ آج بے روزگار ہوکر مایوسی کا شکار ہو رہا ہے ۔ ریاست کے لاکھوں نوجوان روزگار کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی دو لاکھ ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا ۔ تلنگانہ کا بے روزگار نوجوان گذشتہ نو سال سے ملازمت کا منتظر ہے اور تلنگانہ سرکار ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے ۔ کانگریس پارٹی نے یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر کے خلاف چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے محتلف الزامات لگائے اور کہا کہ تعمیرات مکمل نہ ہونے والے مارکٹ یارڈ کو تین کروڑ روپئے کے بلوں کو دلانے کا الزام لگایا ۔ یلاریڈئ میں بڑے تالاب کٹہ کو منی ٹینک بنڈ بنانے کا کام کئی سال گذر گئے ۔ ابھی تک مکمل نہ کیا جاسکا ۔ اس کام میں پندرہ کروڑ روپئے ضائع کرنے کا الزام لگایا ۔ پوچارم پراجکٹ آغوش سے مٹی کی نکاسی اور اس کی اونچائی کو مزید اضافہ کرنے میں رکن اسمبلی کو دلچسپی نہیں ۔ صنعتکاروں کو اراضی فراہم کرنے کیلئے غریب کسانوں سے اراضیات چھین کر دئے جانے کا الزام لگایا ۔ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرات مکمل نہ کرنے غریب عوام کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر کو عوام کا ناکام نمائندہ بتایا ، رکن اسمبلی ستیارکا ، سابق ریاستی وزیر و سینئیر کانگریس قائد محمد علی شبیر ، سدرشن ریڈی ، انجن کمار یادو ، سریش شٹکر ، بلرام نائیک ، سوداگر گنگارام ، روی ، راجیا ، ویریندر ریڈی ،بپوپتی ریڈی ، شیوا سینا ریڈی ، سبھاش ریڈی ، مدن موہن راؤ ، کیلاش ، سرینواس ، موہن ریڈی ، مہیندر ریڈی ، مکدنم ، سید معین الدین ، محمد شریف اور دسرے موجود تھے ۔