حیدرآباد ، 16 اکتوبر ( یو این آئی) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے گجویل میں واقع فارم ہاوز پر ڈیوٹی کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل نے خود کوگولی مارلی۔اس کو شدید زخمی حالت میں اس کے ساتھی کانسٹیبلس نے فوری طورپر گجویل کے سرکاری اسپتال منتقل کیا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ وینکٹیشورلو نامی اس ہیڈ کانسٹیبل کا تعلق یادادری بھونگیر ضلع سے ہے ۔وہ ریاستی پولیس کی 12بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گجویل کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسی دوران سدی پیٹ کے پولیس کمشنر جیول ڈیوس نے واضح کیا کہ کانسٹیبل نے حالت نشہ میں خود کوگولی مارلی۔وہ ایک عرصہ سے بیماری کی وجہ سے ملازمت پر نہیں آرہا تھا۔اس کی بیوی کی درخواست پر اس کو دوبارہ ڈیوٹی پر لیاگیاتھا۔