تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو نے مرکزی بجٹ کو مایوس کن اور بے سمت کہا

   

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو نے منگل کو مرکزی بجٹ کو بے حد مایوس کن، بے سمت، بیکار اور بے مقصد قرار دیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ طبقات، اقلیتوں، کسانوں، عام آدمی، غریبوں، کاریگروں اور ملازمین کے لیے مکمل طور پر مایوس کن ہے۔ کے سی آر جو تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سمت اور منشا کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کا خطاب کھوکھلے پن اور الفاظ کی جگل بندی سے بھرا تھا۔