حیدرآباد۔ 10 مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر برطانیہ کے دورے پر آج روانہ ہوگئے۔ لندن پہنچنے پر ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار خیرمقدم کیا۔ ریاست میں سرمایہ داروں کو راغب کرنے کیلئے کے ٹی آر مختلف ممالک کے صنعتکاروں، تجارتی اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقات کریں گے اور انہیں تلنگانہ میں سرمایہ کاری کیلئے دستیاب مواقعوں سے واقف کرائیں گے۔ کے ٹی آر کا 13 مئی تک برطانیہ میں دورہ جاری رہے گا۔ کے ٹی آر نے گزشتہ سال 18 تا 22 مئی لندن کا دورہ کیا تھا اور ہندوستانی ہائی کمیشن کی میٹنگ کے ساتھ یو کے انڈیا بزنس کونسل کی گول میز کانفرنس میں حصہ لیا۔ کئی ناموں اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کی کئی کمپنیوں نے ریاست میں سرمایہ کاری سے اپنی دلچسپی دکھائی تھی۔ ن