تلنگانہ کے وزیر نے ہولی منائی

   

حیدرآباد۔ 9مارچ (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے اپنے حلقہ سدی پیٹ میں مقامی افراد کے ساتھ مل کر ہولی کی تقریب منائی۔انہوں نے اس موقع پر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ہولی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ اس ہولی کے ذریعہ زندگیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔قبل ازیں انہوں نے شہروں کی ترقی کے پروگرام کے سلسلہ میں بیداری پیدا کی۔ انہوں نے عوام پرزور دیا کہ وہ خشک اور تر کچرے کو الگ الگ ڈبوں میں ڈالیں اور صفائی وحفظان صحت کا خاص خیال رکھیں۔