تلنگانہ کے وزیر کی انسانی ہمدردی حادثہ میں زخمی افراد کو اسپتال پہنچایا

   

حیدرآباد : تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے انسانی ہمدری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک حادثہ میں زخمی دو افراد کو اسپتال منتقل کروایا۔ضلع سدی پیٹ میں ایک ٹو وہیلر چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا تھا جس کے نتیجہ میں یہ ٹو وہیلر ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی تھی۔اس حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے ۔اسی وقت سرسلہ ضلع کے دورہ کا اختتام کرنے کے بعد مسٹر راو ریاستی دارالحکومت حیدرآباد واپس ہورہے تھے ،انہوں نے سڑک حادثہ کے زخمیوں کو دیکھ کر اپنی کاروں کے قافلہ کو رکوایا اور اپنی خود کی کار میں زخمیوں کو مناسب علاج کے لئے سدی پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کروایا۔