تلنگانہ کے پولیس عہدیداروں کو مرکز کے میڈلس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/14 اگسٹ، ( سیاست نیوز) جشن یوم آزادی کے موقع پر مرکزی حکومت نے ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے پولیس عہدیداروں کو میڈلس سے نوازا۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے سرینواس ریڈی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس اسپیشل انٹلیجنس برانچ پی پربھاکر راؤ کو باوقار پریسیڈنٹ پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے۔ اسی طرح انڈین پولیس میڈل کیلئے ایم رمیش کمانڈنٹ تلنگانہ اسپیشل پولیس فورس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس محمد غوث محی الدین، ڈی ایس پی ورنگل بالا رنگیا، ڈی ایس پی سی آئی ڈی کے بالا رام ریڈی، وائی رام بابو ڈی ایس پی پولیس اکیڈیمی، اے وینکٹ رامیا انسپکٹر گرے ہاونڈس، ایس اے ستار ریزرو انسپکٹر تلنگانہ اسپیشل پولیس، جی مدھو سدن اسسٹنٹ سب انسپکٹر چارمینار، این ہنمنت گوڑ نارسنگی پولیس اسٹیشن سائبرآباد اور پی وینکٹیشورلو ہیڈ کانسٹبل ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کو میڈلس سے نوازا ہے۔