حیدرآباد:تلنگانہ کے ڈاکٹرکوایری زونا (امریکہ) میڈیکل بورڈ کا رکن بنایاگیا۔وقارآباد ضلع کے کوڑنگل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شیوا کمار‘ ایری زونا میں ڈپارٹمنٹ آف میڈیسن کے صدرنشین ہیں۔ گاندھی میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی تکمیل کرنے والے ڈاکٹر شیواکمار نے این آر آئی ڈاکٹر کے طورپر بورڈ کا رکن مقرر ہونے کواعزاز قرار دیا۔ انہوں نے پبلک ہیلت میں ماسٹرس کی ڈگری کی تکمیل کی اور امریکہ کی ایسٹ تینسسے یونیورسٹی سے ایم ڈی کورس مکمل کیا۔وہ 2013سے فزیشین کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
