تلنگانہ کے کئی علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش، حیدرآباد میں موسم خوشگوار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 21 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد کے بشمول تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آج شام تیز اور ہلکی بارش ہوئی۔ دن بھر شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ سے پریشان عوام کو تھوڑی راحت ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے دوران تلنگانہ کے کئی مقامات پر گرمی کی لُو چل رہی تھی اور درجہ حرات 40 تا 45 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔23 مئی کی صبح سے 24 مئی کی صبح تک ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔