حیدرآباد :/29 اگست (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں میں مختلف مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ہوا کے کم دباو کے پیش نظرمحکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے آج اور کل ریاست کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہرکیا ہے ۔ساتھ ہی بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔عادل آباد، منچریال،جگتیال، نظام آباد،کریم نگر، پداپلی،ورنگل رورل، ورنگل اربن اضلاع میں شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے ۔مغربی وسطی خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بناہوا ہے ۔اسی دوران گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاستی دارالحکومت حیدرآباد سمیت ریاست کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔کھمم کے خانہ پور پی ایس حدود میں 10.5سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پلے گوڑم میں 9.3سنٹی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔بھونگیر کے بجلاپور میں 7.7سنٹی میٹربارش درج کی گئی۔