تلنگانہ کے کئی گاؤں میں داخل ہونے کے راستے بند

   

Ferty9 Clinic

کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات ، خلاف ورزی پر جرمانہ
نظام آباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : مہلک کورونا وائرس کا خوف شہریوں کے ساتھ گاؤں میں رہنے والوں میں بھی پایا جاتا ہے ۔ جہاں دیہاتیوں نے اپنے گاؤں میں داخل ہونے کے راستوں کو بند کردیا اور اس وائرس سے بچاؤ کے قدیم و روایتی طریقہ کو اختیار کیا ہے ۔ عادل آباد رورل منڈل میں ونونت علاقہ کے عوام نے بیل بنڈی کے ساتھ بریکٹس لگا دئیے جب کہ کانتاگاؤں والوں نے گاؤں میں داخل ہونے کے راستہ پر بڑی جھاڑیاں ڈال دیں ۔ گڈی ہتھنور کے شانتا پور کے لوگوں بھی راستوں میں جھاڑیاں ڈال دیں ۔ ایک گاؤں کے لوگوں نے تو اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دو ہزار روپئے کا جرمانہ مقرر کردیا ہے ۔ کونسل آف نارنور منڈل نے بھی دوسرے گاؤں والوں کے ان کے گاؤں میں داخلہ کے خلاف قرار داد منظور کی ہے اس طرح ورنگل کے کئی گاؤں میں بھی دوسروں کے لیے اپنے گاؤں کے راستے بند کردئیے ۔ نظام آباد میں بھی کئی دیہاتوں میں ان کی سرحدوں کو دوسرے گاؤں والوں کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔ یروگٹلا کے گنگا ریڈی نے بتایا کہ گاؤں والوں نے محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کے لیے تمام ہدایات پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔