حیدرآباد 10جون (یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے 23 اضلاع کے بعض مقامات پر گرم و چمک اورطوفانی ہواؤں کا امکان ہے ۔ کل اضلاع عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، منچریال، سوریہ پیٹ اور یادادری بھونگیر میں کہیں کہیں طوفانی ہواؤں اور گرچ و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں مابقی اضلاع کے بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔