حیدرآباد۔ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ‘ کمارم بھیم ‘ نرمل ‘ منچریال ‘ نظام آباد ‘ کاماریڈی اور جگتیال میں گرج چمک اور بجلی کی کڑک کا امکان ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ودربھا اور اطراف کے علاقہ میں جنوب مشرقی مدھیہ پردیش میں ہوا کے دباو میں کمی کی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے سائنسدان ناگارتنا نے بتایا کہ تلنگانہ کے کچھ حصوں میں 24 مارچ تک گرج چمک اور بجلی کی کڑک کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ایکا دوکا مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ مابقی ساری ریاست میں موسم خشک رہے گا ۔ شہر اور اطراف میں بارش اور گرج چمک بھی 23 یا 24 مارچ تک شام کے اوقات میں ہوسکتی ہے اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود بھی رہ سکتا ہے ۔ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری محبوبنگر میں ریکارڈ کیا گیا۔