بائیک پر سوار تین نوجوان لاری سے ٹکرا کر فوت
کھمم ۔ /2اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں تین نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ سڑک پر ٹھہری ہوئی لاری سے بائیک کے ٹکرا جانے کے نتیجے میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کھمم ضلع کے ستوپلی منڈل کے بی گنگارام گاؤں میں ایک تیز رفتار موٹر بائیک کھڑی ہوئی لاری سے ٹکرا گئی۔حادثے میں بائیک پر سوار تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔جن کی شناخت 22 سالہ سریش ، 19سالہ وینو اور 11 سالہ کریم اللہ کی حیثیت سے ہوئی ہے حادثے کی شدت کی وجہ سے سریش اور وینو کے سر پھٹ پڑے اور ان کا بھیجہ باہر آگیا۔پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے