تلنگانہ کے گروکل اسکولس میں مخلوعہ جائیدادوں پر جلد تقررات کا تیقن : کے ایشور

   

حیدرآباد۔ 11مارچ (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر سماجی بہبود کے ایشور نے کہا ہے کہ جلد ہی ریاست کے گروکل اسکولس میں خالی ملازمتوں کو پُر کیاجائے گا۔انہوں نے قانون ساز اسمبلی میں وقفہ سوالات کے موقع پر پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اسکولس کی طرز پر سرکاری اقامتی اسکولس چلائے جارہے ہیں۔ریات میں جملہ 967گروکل اسکولس قائم کئے گئے ہیں۔ سرکاری اقامتی اسکولس کے طلبہ قومی سطح کے امتحانات میں بہتر مظاہرہ کررہے ہیں۔وقفہ سوالات کے دوران ہی پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرعمارات وشوارع پرشانت ریڈی نے کہاکہ گزشتہ چھ برسوں کے دوران ریاست میں شاہراہوں کی ترقی کے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تقریبا 10ہزار کیلومیٹر کی ریاستی شاہراہوں کو ترقی دی گئی ہے ۔جملہ 7450کیلومیٹر کی ریاستی شاہراہوں کی تعمیر کا کام انجام دیاگیا ہے ۔