تلنگانہ کے 123 خانگی انجینئرنگ کالجس کا الحاق منظور ، پروفیسر منظور حسین

   

تقریباً 80 ہزار نشستیں دستیاب ، ایک دو دن میں مزید 7 کالجس کو الحاق حاصل ہوگا
حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) جے این ٹی یو نے ایمسٹ کونلسنگ میں حصہ لینے والے طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کیلئے 123 انجینیئرنگ کالجس کو الحاق ( افیلشن ) کو منظوری دے دی گئی ہے ۔ ایک دو دن میں مزید 7 انجینئیرنگ کالجس کو الحاق کی منظوری دی جائے گی ۔ جے این ٹی یو کے رجسٹرار پروفیسر منظور حسین نے 123 انجینیرنگ کالجس کی فہرست ئایمسٹ کنوینر کو روانہ کردی ۔ جے این ٹی یو کے رجسٹرار نے بتایا کہ اس فیصلے سے 123 انجینیئرنگ کالجس میں تقریباً 80 ہزار نشستیں دستیاب ہوئی ہے ۔ جس سے ایمسٹ کونسلنگ کی فہرست میں شامل کرنے کی گنجائش ہوگی ۔ اس میں کمپیوٹر سائنس انجینئیرنگ شعبہ کی تقریباً 40 فیصد نشستیں دستیاب ہیں ۔ مارکٹ کی ڈیمانڈ طلبہ کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے خانگی انجینئیرنگ کالجس کے انتظامیہ ان کورسیس کو ترجیح دے رہی ہیں ۔ پروفیسر منطور حسین نے بتایا کہ ایک دو دن میں مزید 7 خانگی انجینیئرنگ کالجس کو الحاق دینے کا عمل مکمل ہوجائے گا ۔ چند خانگی انجینئیرنگ کالجس میں فیکلٹی کی مخلوعہ جائیدادیں ہیں ۔ جس کی وجہ سے انہیں مزید موقع فراہم کرنے کیلئے افیلیشن کے عمل کو ایک دو دن کیلئے زیر التواء رکھا گیا ۔ انہیں جو موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔ ان کالجس انتظامیہ کی جانب سے استفادہ کیا جاتا ہے تو انہیں الحاق دینے یونیورسٹی تیار ہے ۔ جس سے مزید 4 ہزار نشستوں کا اضافہ ہونے کا امکان ہیں ۔ ن