تلنگانہ کے 13 لوک سبھا حلقوں میں خاتون رائے دہندے مردوں سے زیادہ

   

حیدرآباد۔/24 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے 17 کے منجملہ 13 لوک سبھا حلقہ جات میں خاتون رائے دہندوں کی تعداد مرد رائے دہندوں سے زیادہ ہے۔ 13 مئی کو ہونے والے لوک سبھا چناؤ میں ریاست کے 13 لوک سبھا حلقوں میں امیدواروں کی کامیابی کا دارومدار خواتین کی تائید پر منحصر رہے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ عادل آباد، پداپلی، کریم نگر، نظام آباد، ظہیرآباد، میدک، محبوب نگر، ناگرکرنول، نلگنڈہ، بھونگیر، ورنگل ، محبوب آباد اور کھمم میں مرد رائے دہندوں کے مقابلہ خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے جملہ رائے دہندے 33021735 ہیں جن میں خاتون رائے دہندوں کی تعداد 16587221 جبکہ مرد رائے دہندے 16431777 ہیں۔ خاتون رائے دہندوں کی تعداد مردوں سے 155444 زیادہ ہے۔ نظام آباد لوک سبھا حلقہ میں مردوں کے مقابلہ 90953 خاتون رائے دہندے زائد ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کو مردوں سے زیادہ خواتین کی تائید کے حصول پر توجہ دینی ہوگی۔1